ڈیجیٹل انسٹی ٹیوٹ آف طب پاکستانی (قانون مفرد اعضاء)
Digital Institute of Teb Pakistani (Qanoon Mufrad Aza) DITP
قانون مفرد اعضاء سیکھیں
ڈیجیٹل انسٹی ٹیوٹ آف طب پاکستانی (قانون مفرد اعضاء) کی تعلیم اور تربیت کے لیے ایک جدید آن لائن ادارہ ہے۔ یہاں طلباء کو حکیم صابر ملتانی رحمہ اللہ کے پیش کردہ قانون مفرد اعضاء (طب پاکستانی) کے نظریے کے تحت طب اور علاج کے اصول سکھائے جاتے ہیں۔
DITP کا بنیادی مقصد طلباء کو قدیم اور جدید طب کے امتزاج سے استفادہ کرتے ہوئے، صحت اور بیماری کے بارے میں مختصر مگر جامع آن لائن تعلیم فراہم کرنا ہے۔ یہاں آپ کو درج ذیل امور میں بنیادی تعلیم دی جائے گی:
- حکیم صابر ملتانی کا نظریہ قانون مفرد اعضاء: طلباء کو قانون مفرد اعضاء (طب پاکستانی) کے بارے پڑھایا جائے گا کہ یہ نظریہ کیا ہے، اور کیسے کام کرتا ہے۔ قانون مفرد اعضاء کے مطابق جسمانی بیماریوں کی تشخیص اور ان کے آپس میں تعلقات کے بارے میں سکھایا جائے گا۔
- تشخیص کے جدید طریقے: یہاں طلباء کو نبض، زبان، اور پیشاب کے ذریعے بیماریوں کی تشخیص کا طریقہ سکھایا جائے گا، جو طب پاکستانی میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
- علاج اور دوائی کی تجویز: تشخیص کی بنیاد پر طلباء کو صحیح علاج اور جڑی بوٹیوں کے ذریعے دوا تجویز کرنے کی تربیت دی جائے گی تاکہ مریض کو مکمل صحت کی بحالی کی طرف گامزن کیا جا سکے۔
- طب پاکستانی فارما کوپیا کے بارے مکمل معلومات دی جائیں گیں۔
ڈیجیٹل انسٹی ٹیوٹ آف طب پاکستانی ایک آن لائن نظام فراہم کرتا ہے جس میں آپ ون ٹو ون کلاسز اور ویڈیو لیکچر کے ذریعے طب کی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ ہر طالب علم کو انفرادی توجہ دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے سیکھنے کے عمل کو بہتر بنا سکیں۔
کلاسز لینے کے بعد طلباء آن لائن امتحان میں شرکت کریں گے اور سرٹیفکیٹ حاصل کریں گے جو ان کی محنت اور طب پاکستانی میں مہارت کو ظاہر کرے گا۔
یہ ادارہ طب پاکستانی کی قدیم روایات کو جدید دنیا میں آگے بڑھانے کا عزم رکھتا ہے۔ اگر آپ طب پاکستانی یعنی قانون مفرد اعضاء سیکھنے کے شوقین ہیں تو Digital Institute of Teb Pakistani کے کورس میں شامل ہو کر اس انقلابی نظریے سے مستفید ہو سکتے ہیں اور ایک کامیاب معالج بننے کے سفر کا آغاز کرسکتے ہیں۔
دو طرح کے کورس
ابتدائی طور پر دو طرح کے کورس شروع کیے جارہے ہیں:
ایک کورس ان حکماء کے لیے جو طب یونانی کا چار سالہ کورس کر چکے ہیں، ان حکماء کے لیے طب پاکستانی کا کورس تقریبا سات یا دس کلاسز پر مشتمل اور مختصر ہوگا۔
جبکہ عام لوگ جو طب سے وابستہ نہیں ہیں، ان کے لیے تیس سے چالیس کلاسز پر مشتمل کورس ہوگا۔
قانون مفرد اعضاء سرٹیفکیٹ
کورس کے اختتام پر آن لائن امتحان ہوگا، امتحان پاس کرنے والے حضرات فاضل طب پاکستانی DFTP سرٹیفکیٹ کے مستحق ہوں گے اور ان کو سند جاری کی جائے گی۔
جو حضرات قانون مفرد اعضاء کی کتب پہلے سے پڑھے ہوئے ہیں اور انہوں نے مختلف اساتذہ سے استفادہ کیا ہوا ہے وہ بھی کلاسز لیے بغیر امتحان پاس کرکے سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
فیس کی تفصیلات
برائے فاضل طب والجراحت
سات سے دس کلاسز پر مشتمل کورس + امتحانی فیس + سرٹیفکیٹ فیس:
اندرون ملک 20000 روپے۔
بیرون ملک 80$
برائے دیگر لوگ
تیس کلاسز پر مشتمل کورس + امتحانی فیس + سرٹیفکیٹ فیس:
اندرون ملک 45000 روپے۔
بیرون ملک: 200$
برائے ماہر قانون مفرد اعضاء
جو حضرات قانون مفرد اعضاء کی کتب اور اساتذہ سے استفادہ کیے ہوئے ہیں، اور قانون مفرد اعضاء کا علم رکھتے ہیں اور ہمارے ادارے کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ بھی امتحان پاس کرکے سرٹیفکیٹ لے سکتے ہیں۔ ان کے لیے فیس :
امتحانی فیس ایک ہزار 1000 روپے (فیل ہونے کی صورت میں ناقابل واپسی)
امتحان پاس ہونے کی صورت میں سرٹیفکیٹ فیس 10000 روپے۔ بیرون پاکستان کے ممالک: 60$
امتحان کا طریقہ کار
امتحان آن لائن لیا جاتا ہے۔ جس میں سکرین پر آپ کے سامنے ایک سوال آتا ہے جس کے جواب میں تین آپشن ہوتے ہیں، آپ نے ان تین میں سے ایک درست جواب پر کلک کرنا ہے۔ اس طرح تیس سے پچاس تک سوالات ہو سکتے ہیں، آپ نے صرف کلک کرکے پیپر حل کرنا ہے، 80 فیصد درست جواب دینے والا پاس تسلیم کیا جاتا ہے، اور 79 فیصد یا اس سے کم والا فیل تصور کیا جاتا ہے۔
فیل ہونے کی صورت میں امتحانی فیس واپس نہیں کی جاتی، اور دبارہ امتحان دینے کے لیے پندرہ دن کا وقفہ ضروری ہے۔ اور دبارہ امتحان کے لیے امتحانی فیس بھی دبارہ جمع کرانا ضروری ہے۔
سو فیصد درست جواب دینے والے کو خصوصی میڈل بھی دیا جائے گا۔
Certificate Sample
Founder & Academic Director (FAD)
Hakeem Syed Abdulwahab Shah