ڈیجیٹل انسٹی ٹیوٹ آف طب پاکستانی (قانون مفرد اعضاء)
Digital Institute of Teb Pakistani (Qanoon Mufrad Aza) DITP
طب پاکستانی سیکھیں ( قانون مفرد اعضاء )
ڈیجیٹل انسٹی ٹیوٹ آف طب پاکستانی (قانون مفرد اعضاء) کی تعلیم اور تربیت کے لیے ایک جدید آن لائن ادارہ ہے۔ یہاں طلباء کو حکیم صابر ملتانی رحمہ اللہ کے پیش کردہ قانون مفرد اعضاء (طب پاکستانی) کے نظریے کے تحت طب اور علاج کے اصول سکھائے جاتے ہیں۔
DITP کا بنیادی مقصد طلباء کو قدیم اور جدید طب کے امتزاج سے استفادہ کرتے ہوئے، صحت اور بیماری کے بارے میں مختصر مگر جامع آن لائن تعلیم فراہم کرنا ہے۔ یہاں آپ کو درج ذیل امور میں بنیادی تعلیم دی جائے گی:
- حکیم صابر ملتانی کا نظریہ قانون مفرد اعضاء: طلباء کو قانون مفرد اعضاء (طب پاکستانی) کے بارے پڑھایا جائے گا کہ یہ نظریہ کیا ہے، اور کیسے کام کرتا ہے۔ قانون مفرد اعضاء کے مطابق جسمانی بیماریوں کی تشخیص اور ان کے آپس میں تعلقات کے بارے میں سکھایا جائے گا۔
- تشخیص کے جدید طریقے: یہاں طلباء کو نبض، زبان، اور پیشاب کے ذریعے بیماریوں کی تشخیص کا طریقہ سکھایا جائے گا، جو طب پاکستانی میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
- علاج اور دوائی کی تجویز: تشخیص کی بنیاد پر طلباء کو صحیح علاج اور جڑی بوٹیوں کے ذریعے دوا تجویز کرنے کی تربیت دی جائے گی تاکہ مریض کو مکمل صحت کی بحالی کی طرف گامزن کیا جا سکے۔
- طب پاکستانی فارما کوپیا کے بارے مکمل معلومات دی جائیں گیں۔
ڈیجیٹل انسٹی ٹیوٹ آف طب پاکستانی ایک آن لائن نظام فراہم کرتا ہے جس میں آپ ون ٹو ون کلاسز اور ویڈیو لیکچر کے ذریعے طب کی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ ہر طالب علم کو انفرادی توجہ دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے سیکھنے کے عمل کو بہتر بنا سکیں۔
کلاسز لینے کے بعد طلباء آن لائن امتحان میں شرکت کریں گے اور سرٹیفکیٹ حاصل کریں گے جو ان کی محنت اور طب پاکستانی میں مہارت کو ظاہر کرے گا۔
یہ ادارہ طب پاکستانی کی قدیم روایات کو جدید دنیا میں آگے بڑھانے کا عزم رکھتا ہے۔ اگر آپ طب پاکستانی یعنی قانون مفرد اعضاء سیکھنے کے شوقین ہیں تو Digital Institute of Teb Pakistani کے کورس میں شامل ہو کر اس انقلابی نظریے سے مستفید ہو سکتے ہیں اور ایک کامیاب معالج بننے کے سفر کا آغاز کرسکتے ہیں۔

ڈیجیٹل انسیٹیوٹ آف طب پاکستانی، طب پاکستانی (قانون مفرد اعضاء) سیکھیں
تین طرح کے کورس
آپشن 1: ویڈیو ریکارڈڈ کورس
- ان لوگوں کے لیے جو اپنی مرضی کے وقت پر سیکھنا چاہتے ہیں۔
- تفصیل: کورس کی تمام ویڈیوز تک مکمل رسائی۔
- فائدہ: جب چاہیں، جہاں چاہیں ویڈیوز دیکھ کر سیکھیں۔
- فیس: صرف 3,000 روپے
آپشن 2: ون ٹو ون (VIP) کلاس (زوم پر)
ان لوگوں کے لیے جو براہِ راست اور انفرادی توجہ کے ساتھ سیکھنا چاہتے ہیں۔
- دورانیہ: ایک ماہ (ہفتہ اور اتوار چھٹی)۔
- کلاس کا وقت: روزانہ 30 منٹ (براہِ راست استاد کے ساتھ)۔
- اضافی فوائد: کورس ویڈیوز تک رسائی۔
- کتاب کی ہارڈ کاپی (بذریعہ ڈاک)۔
- انفوگرافکس کی ڈیجیٹل فائلز۔
- فیس: 30,000 روپے
آپشن 3: اجتماعی کلاس (زوم پر)
- کم فیس میں براہِ راست سیکھنے کا بہترین موقع۔
- تفصیل: زوم پر گروپ کلاس۔
- دورانیہ: 30 سے 60 منٹ کی کلاس۔
- فیس: صرف 2,000 روپے
امتحان کا طریقہ کار
امتحان آن لائن لیا جاتا ہے۔ جس میں سکرین پر آپ کے سامنے ایک سوال آتا ہے جس کے جواب میں تین آپشن ہوتے ہیں، آپ نے ان تین میں سے ایک درست جواب پر کلک کرنا ہے۔ اس طرح تیس سے پچاس تک سوالات ہو سکتے ہیں، آپ نے صرف کلک کرکے پیپر حل کرنا ہے، 80 فیصد درست جواب دینے والا پاس تسلیم کیا جاتا ہے، اور 79 فیصد یا اس سے کم والا فیل تصور کیا جاتا ہے۔
Certificate Sample

Founder & Academic Director (FAD)
Hakeem Syed Abdulwahab Shah


میں ایک طالب علم ہو اور میں ایک مہینے والے کورس کرنا چاہتا ہو لیکن یہ واضح کریں کہ آپ کی یہ ڈپلومہ حکومت پاکستان کو قابل قبول ہوگا
Greetings! Very helpful advice in this particular post! It is the little changes that will make the most important changes. Thanks for sharing!